جشنِ یومِ جمہوریہ ۲۰۱۷
گذشتہ کی طرح امسال بھی اردو لائبریری مالیگاؤں میں جشن یومِ جمہوریہ شاندار طریقے سے منایا گیا ۔ رسمِ پرچم کشائی اس تقریب کے چیف گیسٹ ’’نہال احمد عبداللہ‘‘ کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر شہر عزیز کے یارانِ علم و ادب ’’سعید پرویز، اقبال نذیر، لئیق سر، اشفاق انجم، اور لئیق ہاشمی صاحب موجود تھے۔ اس کے علاوہ لائبریری کے ٹرسٹیان ’’سعید الظفر فاروقی، محمد رمضان ، اقبال مالک ضیا حکیم اور فضل الرحمٰن حکیم صاحبان موجود تھے۔ اردو لائبریری کے اسٹاف اور مہمانان کرام کی موجودگی میں جشنِ یومِ جمہوریہ منایا گیا ۔